17 اپریل 2010 - 19:30

آج ملک بھر میں سید الشہدا امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کر بلا کا چہلم نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں مجالس عزا پرپا کی جارہی ہیں اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔ دس محرم کو ریگزار کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور آپ کے جانثار ساتھیوں کو بھوکا پیاسا بے گناہ فوج یزید نے شہید کر دیا تھا۔ شہداء کرام میں چھ ماہ کے شیر خوار سے لے کر اسی برس کے بوڑھے بھی شامل تھے۔ آج ان شہداء کا چہلم نہایت عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں قصبوں اور دیہات میں مجالس عزا برپا کی جارہی ہیں جن کے بعد جلوس نکالے جائیں گے۔ کراچی میں چہلم کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہورہی ہے جس کے بعد جلوس بر آمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان میں اختتام پزیر ہوگا۔ لاہور میں مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہو گا جو شام میں کر بلا گامے شاہ میں اختتام پزیر ہو گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں سیکوریٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور جلوسوں کے راستوں میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔